فواد اور وانی کپور کی فلم عابِر گُلال کی لندن میں شوٹنگ مکمل
لندن(شوبزڈیسک ) پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کی رومینٹک کامیڈی فلم \"عابِر گُلال\" کی شوٹنگ لندن میں مکمل ہوگئی۔
فلم کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر آرٹی ایس بگڈی نے کی ہے ، جو اس سے پہلے \"چلتی رہے زندگی\" جیسے پروجیکٹس کر چکی ہیں۔ \"عابِر گُلال\" کو انڈین سٹوریز، اے رِچر لینز، اور آر جے پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے ۔فواد خان فلم میں ایک برطانوی شیف کا کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ وانی کپور ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم میں اداکارہ لیزا ہیڈن بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کی پروڈکشن ٹیم جلد ہی منتخب ناظرین کے لیے ایک خصوصی اسکریننگ منعقد کرے گی اور فلم کو بین الاقوامی فلمی میلوں میں پیش کرنے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔\"عابِر گُلال\" کا سنیما میں ریلیز کا وقت اس کے فلمی میلوں کی نمائش کے بعد طے کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ فلم 2025 کے دوسرے نصف میں بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔