سشمیتا اور انکی بیٹیاں میرے لیے خاندان کی طرح : سابق بوائے فرینڈ
ممبئی (شوبزڈیسک )سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمین شال نے کہاہے کہ کہ سشمیتا اور انکی بیٹیاں میرے لیے میرے خاندان کی طرح ہی ہیں۔
واضح رہے کہ سشمیتا اور روہمین نے تین برس قبل ایکدوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں اور دونوں کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا تھا۔ ایک انٹرویومیں روہمین سے سشمیتا سے مصالحت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جو لوگ میرے بارے میں کہتے اور سوچتے ہیں اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔