آگ سے ہالی ووڈ اداکاروں کے کروڑوں ڈالرز کے گھر جل گئے

 آگ سے ہالی ووڈ اداکاروں کے کروڑوں ڈالرز کے گھر جل گئے

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی ریاست لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں بھڑکنے والی ہول ناک آگ نے ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں کی رہائش کے مہنگے علاقے پیسیفک پالیسیڈز کو جلا کر راکھ کردیا۔

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات جان گڈمین سمیت انتھونی ہاپکنز اور مائلز ٹیلر سمیت کئی فنکاروں کے کروڑوں ڈالرز کے مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر جل گئے ہیں جس سے انہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے ۔ آگ سے رہائشی علاقے کی گلیاں مکمل طور پر مٹ چکی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں