عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا:حنا بیات کا دعویٰ

لاہور(شوبزڈیسک )مشہور اداکارہ حنا بیات نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان کا پروگرام ‘ستیہ میں وجیتے ’ جو بھارتی نجی ٹی وی چینل سٹار پلس پر نشر ہوا کرتا تھا،۔
ان کے پروگرام کے فارمیٹ کو چوری کر کے بنایا گیا تھا۔حنا نے اوشنا شاہ کے شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ عامر خان کے اس شو کا تصور (کانسیپٹ) اور سیٹ ڈیزائن تک ان کے پروگرام سے ملتا جلتا تھا، جس پر ان کی ٹیم کے کئی افراد حیران رہ گئے تھے ۔حنا نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں اس پروگرام کے زریعے سماجی مسائل پر بات کرنے اور بہت سی کہانیاں لوگوں کو بیان کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے ۔