سیف علی خان پر حملہ، پڑوسن کا علاقے کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

ممبئی (شوبزڈیسک) سیف علی خان پر حملے کے بعد انکی پڑوسن اداکارہ کرشمہ تنا نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے علاقے کی سکیورٹی کو بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ جب میں آپ سے بات کر رہی ہوں، اس موقع پر باہر عجیب و غریب منظر ہے، عمارت کے نیچے بہت سارے پولیس والے اور میڈیا موجود ہے، واقعہ باندرا کی بہت سی عمارتوں کے لیے ایک وارننگ ہے، میں پچھلے ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے سے اپنی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لوگوں سے کہہ رہی ہوں کہ سکیورٹی بڑھائیں، میرے خیال میں چوکیداروں کو مناسب تربیت دینی چاہیے۔ وہ ایسے واقعات کے دوران قابل اعتماد نہیں ہوتے۔ اگر کوئی چور آپ کی بلڈنگ میں گھس جائے تو چوکیدار اسے سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔ ایسے حالات میں ایک فیملی کیا کرے گی؟ یہ بہت خوفناک ہے، میں امید کرتی ہوں کہ لوگ اس واقعے سے سبق سیکھیں گے۔ جو کچھ اس فیملی کے ساتھ ہوا، وہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ میری عمارت بھی اب سکیورٹی سخت کرے گی اور مزید گارڈز تعینات کرے گی۔