ہمارے گھروں میں بڑا فساد کام والیاں کرواتی ہیں:صبا فیصل

ہمارے گھروں میں بڑا فساد کام  والیاں کرواتی ہیں:صبا فیصل

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر میں لڑائی اور جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دے دیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے ، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زندگی میں کوئی نہیں ہے ۔صبا فیصل نے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے ، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں جنم لیتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں