ہاں فروری میں شادی کررہی ہوں،کبریٰ کا اعتراف

ہاں فروری میں شادی کررہی ہوں،کبریٰ کا اعتراف

کراچی (آئی ا ین پی) اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ایک ایوارڈ شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔

اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیاجس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے ، انہیں یہاں ہونا چاہیے ۔کبریٰ خان سے مزید پوچھا گیاکہ آپ فروری میں شادی کرنے والی ہیں؟ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں شادی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔خیال رہے کہ اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں