پاپ سنگر حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی

لاہور(شوبزڈیسک)ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے شہرت حاصل کرنے والے، نئی نسل کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی۔
گلوکار نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی اورلکھاکہ میری اجازت کے بغیر شادی کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔ گلوکار کی جانب سے شادی کا اعلان ہوتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد انہیں مبارک باد دیتی دکھائی دے رہی ہے۔