صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق اُڑانے پرمداح نادیہ خان پر برہم

 صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق  اُڑانے پرمداح نادیہ خان پر برہم

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان نادیہ خان سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق اُڑانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔۔

ایک شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ‘منٹو نہیں ہوں’ کے ایک سین کا مذاق اڑایا۔ نادیہ نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک جذباتی سین کی نقل کرتے ہوئے مکالموں اور اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کیا، مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں