ساڑھی بندیا اور منگل سوتر کے بغیر مکمل نہیں لگتی: عذرا محی الدین
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عذرا محی الدین نے کہا کہ وہ ساڑھی ہمیشہ بندیا اور منگل سوتر کے ساتھ پہنتی ہیں۔۔
کیونکہ ان کے بغیر یہ لباس مکمل نہیں لگتا۔عذرا محی الدین نے ایک شو میں بتایا کہ وہ بشریٰ انصاری کی بیٹی کی شادی میں گئیں جہاں ایک شخص نے نے انہیں اوپر سے نیچے تک دیکھتے ہوئے کہا کہ بس یہی مجھے چاہیے ، دراصل انہیں اپنے ڈرامے کیلئے ایک کردار کی تلاش تھی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اندر ٹی وی کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنے کا صبر نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ڈرامے بھی نہیں دیکھتیں۔