اتنا کام کرچکی اب ڈرامہ کردار کا شخصیت پر اثر نہیں پڑتا : ثانیہ سعید
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ اب تو اتنا کام کرچکی ہوں کہ ڈرامے کے کردار کا شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شروع میں ان پر اثر ہوتا تھا لیکن اب نہیں ہوتا۔ ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ لیکن وہ اپنے اچھے کرداروں کو اپنے ساتھ لے کر چلتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار محنت کرتا لیکن جب وہ خود پر تنقید سنتا ہے تو اسے تکلیف اور دکھ پہنچتا ہے اور یہ فطری عمل ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری اور تنقید ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔