اپنے مزاج کیمطابق بہوؤں کی تلاش کی : اسما عباس

اپنے مزاج کیمطابق بہوؤں کی تلاش کی : اسما عباس

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ بھیجا تو اسے مشورہ دیا کہ وہاں جا کر بیوی کو کلب لے جائے وہاں انہیں کوئی نہیں جانتا ہوگا، یہ سن کر وہ ہنس پڑا۔

ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کے مزاج کا پتہ تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی۔انہوں نے کہا کہ بڑے بیٹے کے لیے لڑکی ڈھونڈنے گئی تو لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اسے کچھ نہیں آتا صرف شادیوں پر ڈانس کرنا آتا ہے، میں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے مجھے یہی تو چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں