شوبز میں ٹیلنٹ سے زیادہ خدوخال کاراج :امرخان
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و رائٹر امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی بار دوسری شادی کی پیش کشں ہوچکی ہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی کی دوسری بیوی بننے کا خیال دل میں نہیں آنے دیا۔
امر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سچا دوست وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ انسان بلاوجہ کی فضول باتیں بھی کرسکے کیونکہ آج کے دور میں سوشل میڈیا نے دوستی کو دکھاوا بنا دیا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ شوبز انڈسٹری میں اداکاراؤں کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کے خدوخال کو اہمیت دی جاتی ہے ، دو منہ والے سانپ سے بچنا آسان ہے لیکن دو منہ والے انسان سے بچنا بہت مشکل ہے ، خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں سے واسطہ زیادہ پڑتا ہے کیونکہ عام انسانوں کے دو چہرے ہوتے ہیں مگر اداکاروں کے سو چہرے ہوتے ہیں، وہ ظاہر کچھ اور کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں۔