بھارتی اداکار پریانشو دوست کودوست نے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی فلم جھنڈ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان بھارتی اداکار پریانشو کو ان کے دوست نے قتل کر دیا۔
21 سالہ اداکار بابو روی سنگھ چھیتری کے نام سے بھی جانے جاتے تھے ، ان کو گزشتہ صبح ناگپور کے علاقے جاری پٹکا میں قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق پریانشو اور ان کا دوست دھرو لال بہادر منگل کی رات دونوں ایک ویران مکان میں شراب پینے گئے جہاں ان میں جھگڑا ہوااوردھرو نے پریانشو کے ہاتھ پاؤں پلاسٹک کی تاروں سے باندھ کرتیز دھار آلے سے اس کو مارڈالا ،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔