منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں کو زندگی میں برکت قرار دے دیا
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں کو زندگی میں باعث برکت قرار دے دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میری بیٹیاں میرے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، ہر بیٹی کی پیدائش کے ساتھ میری زندگی میں برکت اور کامیابی بڑھی۔
منیب نے بتایا کہ میری بیٹیوں نے میری زندگی بدل دی ، ہر بیٹی کے آنے کے بعد اللہ نے مجھے ترقی دی، مالی طور پر بھی اور کام کے میدان میں بھی، میرے تمام بڑے پراجیکٹس انہی سالوں میں ہٹ ہوئے جب میری بیٹیاں پیدا ہوئیں۔سوشل میڈیا صارفین ان کے جذبات کو بے حد سراہا رہے ہیں ۔