سیف علی خان کو پہلی بیوی امرتاسنگھ کی یاد ستانے لگی
ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی اداکار سیف علی خان کو ان کو پہلی بیوی امرتا سنگھ کی یا د ستانے لگے ۔ان کا ایک انٹرویومیں کہناتھاکہ سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ نے شادی اور طلاق کے بعد کافی ساتھ دیا۔
سیف نے بتایاکہ امرتا سنگھ ان نے سے 12 سال بڑی تھیں اور پھر بھی ہم دونوں نے شادی کی،شادی کے وقت میں 21 سال کا تھا،امرتا سنگھ نے بطور شریک حیات فلم انڈسٹری میں کام کے دوران بہت زیادہ رہنمائی کی،ہم نے 13سال ایک ساتھ گزارے ۔ امرتا سنگھ سے میرے 2 بہت پیارے بچے ہیں اور یہ کہ وہ میرے لئے بہت اہم تھیں۔