خوبصورتی کے انجکشن سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن مجرم قرار

خوبصورتی کے انجکشن سے امریکی  اداکارہ کی موت، بیوٹیشن مجرم قرار

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )خوبصورتی کا انجکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کے مرنے پر بیوٹیشن کو اداکارہ کی موت کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں استغاثہ نے موقف اپنایاکہ 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت24 مارچ کو اُس وقت ہوئی جب ان کے جسم میں غیر قانونی سلیکون انجکشن لگایا گیا، جس کے باعث ان کی رگوں میں خون کے لوتھڑے یا دیگر مواد پیدا ہوا اوراداکارہ ہسپتال میں علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکی۔ عدالت نے 55 سالہ لیبی ایڈمے کو بغیر لائسنس کے طبّی عمل پر مجرم قراردے دیا ،اس کی حتمی سزاکا اعلان 5نومبرکو کیاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں