ایک بار مرنا ضروری تھا:نعمان جاوید کا خودکشی کا انکشاف
لاہور(شوبزڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار نعمان جاوید نے حالیہ انٹرویو میں خودکشی کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ زندگی کے طویل عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہا جس کے بارے میں اب جاکر علم ہوا۔۔۔
، بچپن سے میری پرورش کچھ اس طرح ہوئی کہ جہاں مجھے بتایا گیا کہ دنیا کا ایک خاص طریقہ ہے ، عورتوں و مردوں کا یہ کردار ہے ، ہمیں اس طرح چلنا ہے لیکن جیسے جیسے میں بڑا ہوا تو احساس ہوا کہ دنیا اس کے بالکل برعکس ہے ، اس چیز نے میرے ذہن پر منفی اثر مرتب کیا۔ چند سال قبل خودکشی کی کوشش کی تھی، اور جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ میں نے ایسا کیوں کیا تو میں اسے یہی کہتا ہوں کہ ایک بار مرنا ضروری تھا۔ انہوں نے اپنی ناکام شادیوں کا ذمہ دار خود کو ٹھہرایا اور کہا کہ شادی سے خوبصورت رشتہ اور کوئی نہیں ہے ۔واضح رہے کہ نعمان جاوید نے 2016 میں گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کی تھی اور چند ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بعدازاں 2016 میں ہی وہ اداکارہ جاناں ملک سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تاہم یہ شادی بھی 2017 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔