ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی نئی رومانوی فلم ‘نیلوفر’ 4 برس بعدآخرکارسینماا گھروں کی زینب بننے والی ہے ۔فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی۔۔۔
، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے ۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے ۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے ۔ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔