مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا،ثروت کا ہمایوں کی ٹیم پر الزام

مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا،ثروت کا ہمایوں کی ٹیم پر الزام

کراچی (این این آئی) اداکارہ ثروت گیلانی نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔

 ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، اگر آپ 6 سال بعد دوبارہ کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو تعلقات بہتر رکھنے چاہئیں، مگر ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشنز کے دوران ٹیم نے میرے ساتھ انتہائی غیرپیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ لوگ لندن جا رہے تھے اور مجھے نظرانداز کر دیا، ٹیم نے پہلی فلم کے دوسرے سپیل سے بھی میرا حصہ کاٹ دیا گیا تھا اور یہی کام دوسری فلم میں بھی ہوا، اگر آپ ایک اداکار کو اس کا حق نہیں دیتے تو یہ سراسر ناانصافی ہے ، میں اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں