شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، جاوید اختر کا طالبان وزیر کے استقبال پر ردعمل
ممبئی (آئی این پی)بھارتی نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بھارت میں پرتپاک استقبال پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کے اس رویے پر شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔۔۔
جاوید اختر نے امیر خان متقی کے دورے پر ایکس پر اپنا بیان جاری کیا ہے ۔جاوید اختر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بیانات دینے والے حلقے اب اِنہی عناصر کو عزت دے رہے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا ۔