امریکی اداکارہ زوری ہال نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

 امریکی اداکارہ زوری ہال نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال نے کامک کان پاکستان 2026 میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔۔۔

زوری ہال نے حال ہی میں یونیورسل سٹوڈیوز ہالی ووڈ، لاس اینجلس میں کامک کان پاکستان کے صدر سید عامر سجاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سطح کے پاپ کلچر ایونٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جو کہ 31 جنوری 2026 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر سید عامر سجاد نے اداکارہ زوری ہال کو پاکستان میں ہونے والے اس بین الاقوامی سطح کے ایونٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے خوشی اور جوش کے ساتھ قبول کر لیا۔زوری ہال کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر کامک کان کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور دنیا بھر کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں