پہلی بیٹی کو گود لیتے مشکلات پیش آئیں والد نے ساتھ دیا:سشمیتا سین
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ و سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران مشکلات پیش آئیں مگر والد نے فیصلے میں ساتھ دیا۔۔۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2000ء میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہا تو اس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے ، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔ ان کے والد شوبیر سین نے بچی کو گود لینے کے اس فیصلے میں بھرپور ساتھ دیا ۔