توہین آمیز رویہ، مس یونیورس مقابلے کی شرکا کا واک آؤٹ

توہین آمیز رویہ، مس یونیورس مقابلے کی شرکا کا واک آؤٹ

بنکاک(شوبز ڈیسک) توہین آمیز رویے پر مس یونیورس مقابلے میں شریک حسیناؤں نے تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔ مس یونیورس آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناوت اِتسر گریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو سب کے سامنے ‘ڈمی’ قرار دے دیا۔۔۔

 ان کا کہنا تھا کہ بوش نے سپانسرشپ شوٹ میں شرکت نہیں کی اور مقابلے کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ۔فاطمہ نے وضاحت کرنے کی کوشش کی تو اِتسر گریسل نے سکیورٹی طلب کر لی۔جس پر بوش نے کہا کہ آپ ایک عورت کے طور پر میری عزت نہیں کر رہے ۔ بوش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے موجود درجنوں حسیناؤں نے تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔واقعے کے بعد مس یونیورس کے صدر راؤل روچا کانتو نے اِتسر گریسل کے رویے کو ‘‘توہین آمیز اور خوفزدہ کرنے والا’’ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں مقابلے کے باقی انتظامات سے علیحدہ کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں