عبادات کی وجہ سے اب رمضان ڈرامے نہیں بناتا:دانش نواز

عبادات کی وجہ سے اب رمضان ڈرامے نہیں بناتا:دانش نواز

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں ڈرامے نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دانش نواز نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ۔۔۔

وہ اب رمضان کے مخصوص ڈرامے نہیں بناتے کیونکہ ان کے نزدیک رمضان خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس دوران عبادات پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ دانش نواز نے وضاحت دی کہ جب وہ ڈرامے بناتے تھے تو عبادات میں خلل آ جاتا تھا، اسی لیے انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران اپنے کام سے تھوڑی دوری اختیار کریں تاکہ وہ اس بابرکت مہینے میں بہتر طریقے سے عبادت کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں