مادھوری کی شو میں تاخیر سے آمد مداحوں کا ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ
ٹورنٹو (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے کینیڈا میں ہونے والے شو کو ناظرین کی شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اداکارہ تین گھنٹے تاخیر سے سٹیج پر پہنچیں۔۔۔
مداحوں نے ایونٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر شرکا نے لکھا کہ ہم نے ایک شاندار پرفارمنس کی توقع کی تھی، مگر شو میں زیادہ تر گفتگو تھی اور ڈانس نہ ہونے کے برابر تھا۔ شو کے آغاز میں غیر ضروری تاخیر، آواز اور روشنی کے مسائل اور غیر متوقع فارمیٹ نے شائقین کو ناراض کر دیا۔