مائیکل جیکسن کی بائیوپک کے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ

مائیکل جیکسن کی بائیوپک کے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ‘مائیکل’ نے ریلیز سے پہلے ہی تاریخ رقم کردی۔ مائیکل جیکسن کی بائیوپک کے پہلے ہی ٹریلر نے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔۔۔

ویو میٹرکس کے اعداد و شمار کے مطابق فلم کا ٹریلر ایک ہی دن میں 116 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر کے لائنزگیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا۔اس کے علاوہ، فلم کا ٹریلر ٹیلر سوئفٹ کے ‘دی ایراس ٹور’ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزک بائیوپک ٹریلر بھی بن گیا۔واضح رہے کہ بائیوپک میں صرف ان کے موسیقی کیریئر کی مشکلات کو دکھایا گیا ہے جبکہ نجی زندگی کے تنازعات کو شامل نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں