شاہ رخ خان دھرمیندر کی تیمارداری کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

 شاہ رخ خان دھرمیندر کی تیمارداری کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے ہمراہ ماضی کے مشہور اداکار دھرمیندر کی تیمارداری کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔

 اداکار دھرمیندر آج کل ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے ہمراہ آدھی رات کو ہسپتال پہنچے ، اداکار نے ہسپتال کے باہر موجود فوٹوگرافرز کو تصاویر لینے کا کوئی خاص موقع فراہم نہیں کیا۔ شاہ رخ خان کے علاوہ سلمان خان، گوندہ اور امیشا پٹیل بھی ہسپتال میں دھرمیندر کی عیادت کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں