میں اتنی بڑی نہیں جتنی لوگ سمجھتے ہیں:مہوش حیات

میں اتنی بڑی نہیں جتنی لوگ سمجھتے ہیں:مہوش حیات

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے اپنی عمر اور کیریئر سے متعلق ایک دلچسپ وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اتنی بڑی نہیں جتنی لوگ سمجھتے ہیں۔۔۔

 اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا، ‘میں نے صرف 8 سال کی عمر میں اشتہارات کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، بعد ازاں ڈراموں اور فلموں کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوگئی ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا لوگ میرے کام کے عرصے کو حقیقت سے زیادہ سمجھتے ہیں،لوگ سمجھتے ہیں کہ میں 20 سال سے کام کر رہی ہوں، لیکن حقیقت میں میرا کیریئر صرف 14 سے 15 سال پر محیط ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میری ابتدائی پرفارمنسز ناظرین کے ذہنوں میں گہرے نقش چھوڑ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں