اپنی جڑوں، اقدار ،جلد کے ہر رنگ سے پاکستانی ہوں:روما
بنکاک(شوبز ڈیسک)تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی روما ریاض نے ان کی رنگت پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیدیا۔۔۔
روما ریاض نے انسٹاگرام پر ویڈیو میں کہا کہ یہ تبصرے اکثر رنگ پرستی سے پیدا ہوتے ہیں، جو لوگوں کو یہ سکھاتی ہے کہ گوری رنگت کی تعریف کریں اور اپنی اصل جڑیں بھول جائیں۔روما ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جڑوں، اقدار اور اپنی جلد کے ہر رنگ سے پاکستانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جلد اُن خواتین کی رنگت جیسی ہے ، جنہوں نے ہمارے گھر، خاندان بنائے اور اپنی قوم کو دل میں بسا کر رکھا۔روما ریاض نے کہا کہ وہ فخر سے پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، لیکن وہ جنوبی ایشیائی خواتین کی ایک نئی نسل کی بھی نمائندگی کرتی ہیں جو معاشرے کے تنگ نظری والے معیار میں فٹ نہیں بیٹھتی۔