فن کی کوئی سرحد نہیں، طلحہ انجم کا کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر رد عمل
کٹھمنڈو(این این آئی)پاکستانی ریپر طلحہ انجم کو کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر شدید تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے دل میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں اور ان کے فن کے لیے کوئی سرحد نہیں۔۔۔
اس معاملے پر طلحہ انجم نے ‘ایکس’ پر کہا کہ اگر ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع کھڑا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے ۔طلحہ انجم نے کہا کہ انہیں میڈیا یا جنگ کا ماحول بنانے والی حکومتوں اور ان کے پروپیگنڈے کی کوئی پروا نہیں اور اردو ریپ ہمیشہ سرحدوں سے آزاد رہے گا۔