میری زندگی کی کامیابی میری بیٹیاں ہیں :عثمان پیرزادہ

میری زندگی کی کامیابی میری  بیٹیاں ہیں :عثمان پیرزادہ

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار عثمان پیردازہ نے کہا کہ ان کی زندگی کی کامیابی ان کی بیٹیاں ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگر وہ اپنی پوری زندگی کی کا میابی دیکھیں تو انہیں اپنی دونوں بیٹیوں میں نظر آتی ہیں۔۔۔

انہوں نے کہاکہ ہماری انڈسٹری باصلاحیت اداکاروں ، رائٹرز سے بھری ہوئی ہے اور سب منفرد کام کرنا جانتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اداکار مارلن برانڈو کی اداکاری سے متاثر ہوکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں