بھارتی اداکار دلیپ اداکارہ اغواء و زیادتی کیس سے بری

بھارتی اداکار دلیپ اداکارہ  اغواء و زیادتی کیس سے بری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالا کی ایک سیشنز کورٹ نے 2017ء میں ایک معروف اداکارہ کے اغواء اور۔۔

 زیادتی کے مقدمے میں اداکار دلیپ کو باعزت بری کر دیا ہے ۔ کیرالہ کی عدالت کے مطابق درخواست گزار اداکارہ دلیپ کے خلاف اغواء اور زیادتی کے الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔عدالت نے کیس میں نامزد 6 افراد کو زیادتی اور سازش کے جرم میں سزاوار ٹھہرایا جبکہ مقدمے میں شامل اداکار سمیت تین دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں