سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، کا نام بھی بتادیا
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ننھی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ‘‘رانیہ فلک’’ رکھا ہے ، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔