خواتین حقوق مانگیں، ویمن کارڈ استعمال نہ کریں:صنم سعید

 خواتین حقوق مانگیں، ویمن کارڈ استعمال نہ کریں:صنم سعید

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ صنم سعید نے خواتین کے حقوق اور معاشرتی تبدیلی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے آواز ضرور اٹھانی چاہیے ۔

 لیکن ہر معاملے میں ‘ویمن کارڈ’ استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ ملک میں خواتین کو تعلیم، وراثت، مساوی تنخواہ اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد نہایت اہم تھی کیونکہ کئی خواتین آج بھی ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بدقسمتی سے خواتین کے حقوق سے متعلق اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اب بحث کا رخ دیگر معاملات کی جانب موڑ دیا جاتا ہے ، جس سے حقیقی تبدیلی کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔صنم سعید نے ورک پلیس پر خواتین کے حقوق اور برابری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ اور مثبت اندازِ گفتگو ہی تبدیلی کی کنجی ہے ،خواتین کو صرف اس بنیاد پر مطالبات نہیں کرنے چاہئیں کہ وہ عورت ہیں، بلکہ انہیں اپنے مؤقف کو ایک بنیادی حق کے طور پر پیش کرنا چاہیے اور اس کے لیے عملی جدوجہد کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں