بھارتی اداکارہ رکمنی وسنتھ کا جعلی تصاویر پر قانونی کارروائی کا اعلان
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی ادکارہ رکمنی وسنتھ نے اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ۔
رکمنی وسنتھ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ان کی اے آئی سے تیار کردہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کیے جانے کے بعد وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ ایڈیٹ کی گئی تصاویر مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہیں۔ اس سلسلے میں ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔