ہانیہ عامر کی ’’شارٹ ہیئر گینگ ‘‘میں انٹری ، نیا روپ وائرل

ہانیہ عامر کی ’’شارٹ ہیئر گینگ ‘‘میں انٹری ، نیا روپ وائرل

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی سجل علی اور صبور علی کی طرح اپنا ہیئر سٹائل تبدیل کرتے ہوئے مختصر بالوں والا نیا لُک اختیار کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ منفرد انداز میں نظر آئیں۔ اداکارہ کے اس نئے روپ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ۔اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کی ایک تصویر بھی شامل کی، جس میں وہ گرے پکسی ہیئر سٹائل میں دکھائی دے رہی تھیں جبکہ تصویر پر فلم دی ڈیول ویئرز پرادا کا حوالہ بھی درج تھا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لکھا، ‘‘نفسیاتی طور پر دلچسپ’’۔ ہانیہ کے اس نئے انداز پر معروف میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘لوو اٹ، تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو’’ جبکہ اداکارہ زویا ناصر نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں