فلم اینیمل میں گونگے ولن کیسے بنے ؟ بوبی دیول نے راز کھول دیا
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے بلاک بسٹر فلم اینیمل میں اپنے خطرناک ولن کے کردار سے متعلق دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کے ہدایت کار نے میری ایک تصویر دیکھنے کے بعد خود رابطہ کیا تھا۔۔۔
ہدایت کار نے کہا کہ اس تصویر میں آپ کے چہرے کے تاثرات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے میں اپنے کردار کے لیے چاہتا تھا۔ ابتداء میں اس کردار کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھا اورکردار کی تیاری کے لیے میں نے سائن لینگویج سیکھی ۔