امیتابھ شادی کو اپنی سب سے بڑی غلطی کہہ سکتے :جیا بچن کا تبصرہ وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ اور سیاست دان جیا بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ممکن ہے امیتابھ بچن شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیں۔۔۔
لیکن وہ یہ بات سننا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے اپنی پوتی نویا نندا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ نویا جلد بازی میں شادی کا فیصلہ کرے ۔وائرل تبصرے میں وہ کہتی ہیں کہ ‘‘شادی دہلی کے لڈو جیسی ہے ، کھاؤ تو بھی مشکل، نہ کھاؤ تو بھی مشکل۔’’،جیانے بتایا کہ جب وہ پہلی بار امیتابھ سے ملیں تو انکی شخصیت سے بیحد متاثر ہو گئی تھیں۔