فلمسٹار عالیہ بیگم (عالیہ ) کی سالگرہ منائی گئی

فلمسٹار عالیہ بیگم (عالیہ )  کی سالگرہ منائی گئی

لاہور (شوبزڈیسک )فلمسٹار عالیہ بیگم (عالیہ ) کی سالگرہ ہفتہ 23 امئی کو منائی گئی۔ انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کی اور فلم عندلیب، ان ہونی، مولا جٹ، یہ آدم، لاڈو رانی اور نیند ہماری خواب تمہارے میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

 عالیہ بیگم 23 مئی 1948 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ،عالیہ کو تین فلموں نئی لیلی نیا مجنوں، مستانہ ماہی اور ظلم دا بدلہ میں بہترین کارکردگی پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔عالیہ نے ہدایت کار الطاف حسین سے شادی کی لیکن 1979میں ان کی طلاق ہو گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں