سائیکو کہنے پر میرا برہم، فنکاروں کو عزت دینے کا مطالبہ
لاہور (آئی این پی) فلم سٹار اداکارہ میرا نے سائیکو کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران جب میرا کو کہا گیا کہ آپ پہلے بھی سائیکو تھیں اور آپ نے فلم میں بھی سائیکو کا کردار ادا کیا اور اب تک سائیکو کے کردار سے باہر نہیں آ سکی ہیں۔
جس کے جواب میں اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں عزت نہیں دیں گے تو ہمیں ویسے بھی انڈیا میں بہت عزت ملتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے مجھے سائیکو کہا اور یہ بھی کہا کہ میں اس سے پہلے بھی سائیکو تھی، ہمیں عزت نہیں ملی، فلم میں ہم نے آپ کو کچھ سکھانے کی کوشش کی ہے ، میرے فلم کے کردار سے کچھ سیکھ سکتے ہیں تو سیکھ لیں۔