کیٹی پیری،جسٹن ٹروڈوکی عوامی سطح پر ریڈ کارپٹ پر شرکت
نیویارک (آئی این پی) امریکی پاپ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کرکے اپنے مبینہ تعلق کی افواہوں کو نئی حقیقت کا رنگ دے دیا ہے ۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور بحث چھڑ گئی ہے ۔ نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریبیکا فیسٹیول میں کیٹی پیری کی نئی دستاویزی فلم کے پریمیئر کے موقع پر دونوں ایک ساتھ پہنچے ۔ جیسے ہی یہ جوڑا ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوا، کیمروں کی توجہ مکمل طور پر ان پر مرکوز ہوگئی اور یہ لمحہ ایونٹ کا سب سے زیادہ زیرِ بحث حصہ بن گیا۔یہ تقریب بظاہر کیٹی پیری کے نئے پراجیکٹ کی لانچ کے لیے تھی، تاہم دونوں کی مشترکہ آمد نے تمام توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔