اگر بیٹی مجھ جیسے شخص کو پسند کرے تو مجھے خوشی ہوگی:عمران خان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار عمران خان کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے تعلقات سے متعلق دیا گیا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔
عمران خان سے سوال کیا کہ اگر ان کی بیٹی بڑی ہو کر کسی ایسے شخص کو پسند کرے جو ان جیسا ہو تو ان کا ردِعمل کیا ہوگا؟اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ بالکل، مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، دراصل یہی خیال مجھے اپنی شخصیت کا بہترین ورژن بننے کی ترغیب دیتا ہے ۔اداکار نے مزید کہا کہ انسان کی زندگی کے بہت سے رویے اور فیصلے بچپن اور والدین سے ملنے والے اثرات کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں۔