فلموں میں خواتین کی تصویر کشی غیر منصفانہ:کنگنا رناوت
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلموں میں خواتین کو طویل عرصے سے ایک الگ اور سخت گیری پر مبنی رویہ اور غیر مناسب انداز اور لباس میں پیش کیا جاتا ہے ۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سینما میں اکثر خواتین کی تصویر کشی غیر منصفانہ انداز میں کی جاتی ہے ، انہوں نے خواتین کی نمائندگی سے متعلق خدشات کو تسلیم بھی کیا۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کو محض فلموں میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی کوئی آبجکیٹ یا شے سمجھا جاتا ہے اس لیے یہ کہنا کہ صرف فلموں میں خواتین کو استعمال کی چیز سمجھا جاتا ہے ، بالکل غلط بات ہے ۔