شاہ رخ کو چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملنے چلی گئی تھی:فرح خان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ ہدایت کار، کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ کی پرفارمنس چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی تھی۔
ایک انٹرویو میں فرح خان نے بتایا کہ میں ایک تقریب میں شاہ رخ خان، ایشوریہ اور دیگر ستاروں کی پرفارمنس کی کوریوگرافی کے لیے موجود تھی۔ شاہ رخ کی پرفارمنس شروع ہونے والی تھی کہ سپانسر نے کہا مائیکل جیکسن آ رہے ہیں جب میں وہاں سے جانے لگی تو سپانسر نے پوچھا، میڈم، آپ کی پرفارمنس؟ میں نے جواب دیا بھاڑ میں جائے ، شاہ رخ تو گھر جا کر بھی مل جائیں گے ۔