اپاسنا سنگھ اداکارہ شلپا شندے کی حمایت میں بول اٹھیں
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ اپاسنا سنگھ نے شلپا شندے کے متنازعہ بیان کے بعد اِن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی تسلیم کرنے کے باوجود شلپا کو ولن بنا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے ۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اپاسنا سنگھ نے شلپا کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شلپا شندے ایک نیک دل اور مددگار شخصیت کی مالک ہیں، شلپا نے ہمیشہ سیٹ پر جونیئر عملے اور ضرورت مند افراد کی مدد کی اور ان کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی۔اپاسنا نے مزید کہا کہ شلپا نے اپنی غلطی تسلیم کی اور عوام کے سامنے اس کا اعتراف کیا جو بڑی ہمت کی بات ہے ۔