تازہ اسپیشل فیچر

71 سالہ دادی ویٹ لفٹر توجہ کا مرکز بن گئی

عجیب خبریں

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیابھر میں تن سازی کے شوقین افراد اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے سخت تگ و دو کرتے ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر امریکا سے آئی ہے جہاں پر ریاست کنیکٹی کٹ میں 71 سالہ دادی ویٹ لفٹر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ڈفی نامی دادی 250 پاؤنڈ وزن بآسانی اٹھالیتی ہیں اور پونے 200 پاؤنڈ وزن کندھے پر لے کر ڈنڈ بیٹھک لگاتی ہیں۔

اپنی غیر معمولی خاصیت کی وجہ سے میری ڈفی اب تک 30سے زیادہ اسٹیٹ اور ورلڈ ویٹ لفٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

میری کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں 20 گھنٹے آئرن پمپنگ اور ایکسرسائز کرتی ہیں اور 30 سال پہلے کی نسبت زیادہ بہتر محسوس کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 میری نے 59 سال کی عمر میں وزن کم کرنے کی تربیت حاصل کی لیکن جلد ہی میری کی تربیت ویٹ لفٹنگ کے جنون میں تبدیل ہوگئی۔

تاہم اب میری اپنی عمر کے مردوں کے وزن کا ایک چوتھائی حصہ زیادہ اٹھالیتی ہیں اور 250 ڈیڈ لفٹنگ (ایک ہاتھی کے بچے سے زیادہ کا وزن )اٹھا کرورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔