تازہ اسپیشل فیچر

نوجوان کی خطرناک پل پر سائیکل چلانے کی ویڈیو نے سب کو ششدر کر دیا

عجیب خبریں

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خطرناک پل پر تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی ششدر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شوق کا کوئی مول نہیں! اور پھر جسے شوق ہو اسے کسی کا ڈر نہیں، سوشل میڈیا پر آئے دن ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں منچلا خطرناک پل پر تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کامیڈین  ٹریور نوہ  کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس پر کافی دلچسپ کیپشن درج تھا۔

ٹریور نوہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوانوں کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو فرانس کے ایتھلیٹ  انتھونی ویلونی  کی ہے جنہوں نے یہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین ششدر رہ گئے، ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو نے میرا دل دہلا دیا ہے۔