تازہ اسپیشل فیچر

انسٹا گرام پر وزیراعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی

پاکستان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز وزیراعظم عمران خان نے اس وقت حاصل کیا جب وہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہے ہیں، وہ پاکستان کے پہلے سیاستدان ہیں جن کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

انسٹا گرام پر تھوڑی دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی یہ تصویر حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ کی ہے۔

اس تصویر میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے روحانی کاموں پر غور کیا اور لوگوں کو کھانا دینے سے بہتر کوئی چیز نہیں نظر آئی۔ اگر دنیا میرے ہاتھ میں ہوتی، تو میں بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانے کے سوا کچھ بھی نہ کرتا۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر پر سینکڑوں کمنٹس آئے جبکہ محض چار گھنٹوں کے دوران اسے اب تک 50 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ فیس بک پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔