تازہ اسپیشل فیچر

عید کے دن اپنوں سے دور پاک فوج کے جوان دفاع وطن کیلئے امن دشمنوں سے سینہ سپر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفاع وطن کاجذبہ صرف جان نہیں مانگتا، دلوں کے ارمان بھی قربان کرناپڑتے ہیں، عید کے دن اپنوں سے دور پاک فوج کے افسر اورجوان دفاع وطن کیلئے امن دشمنوں سے سینہ سپر ہیں، قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے عبارت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی طویل جنگ، بہادر سپاہ کی لازوال قربانیاں، پاکستان بنا امن کا گہوارہ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ملک میں جہاں شہری اپنے پیاروں کیساتھ خوشیاں منا رہے ہیں وہیں پاک فوج کے افسر اور جوان گھروالوں سے دور دفاع وطن میں مصروف ہیں۔

عید نام ہے خوشیوں کا اور مل بیٹھنے کا، یہ سب خوشیاں، محبتیں، رشتے اور تو اور زندگیاں قربان کرنے والے سرفروشوں کے عزم و مصمم سے ممکن ہوا۔۔

دہشتگردی سے پاک ضلع شمالی وزیرستان بناامن کا نشان، آپریشن ضرب عضب سے ردالفسادتک پاک فوج کے سپاہیوں نے قیام امن کیلئے ایک ہزار172 جانیں دیں، 3 ہزار 906 افسر اور جوان زخمی ہوئے۔ مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج پرُعزم اور حوصلے بلندہیں۔

عرض پاک کے سربکف مجاہد اپنوں سے دوررہ کر دھرتی ماں سے محبت کواپنی خوشی اورسپاہ کیساتھ عید منانا سعادت سمجھتے ہیں ۔

عظیم ماؤں کے بہادر بیٹوں نے دفاع وطن کے لازوال جذبے کے تحت جہاں شمالی وزیرستان میں سماجی ، معاشی منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ،وہیں پاک ، افغان سرحد پرباڑ کی تنصیب، قلعوں اورچوکیوں کی تعمیر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی دن رات ان تھک محنت سے ممکن ہوسکی ، غلام خان بارڈر ٹرمینل کی تعمیر بھی اس کی روشن مثال ہے۔